آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
06:17 AM, 6 Oct, 2022
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ ستمبر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، بھارت کے اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین نامزدگیوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو بھارت جب کہ اکثر پٹیل کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔ محمد رضوان کو ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے دس میچز میں سات نصف سنچری اسکورکی ہیں۔