خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

09:28 AM, 6 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: خاتون جج دھمکی کیس میں‌سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان درخواست ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا اور عدم پیشی پر مجسٹریٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عمران خان کی اتوار کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 7 اکتوبر تک ضمانت منظور ہوئی تھی۔
مزیدخبریں