رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کا امکان
04:21 PM, 6 Oct, 2022
رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں معیشت کی بحالی بتدریج ہوگی،اگلے مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.2 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔پاکستان میں غربت کی شرح 2.5 سے 4 فیصد پوائنٹس تک جاسکتی ہے،غربت کی اس شرح سے 58 سے 90 لاکھ افراد غربت کا شکارہو سکتے ہیں۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک خطرات بھی زیادہ ہیں، پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑے خسارے، بلند عوامی قرضوں کا سامنا ہے، حالیہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت اور غریبوں پر منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔