یورپی ارکان پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ

12:14 PM, 6 Oct, 2023

احمد علی
یورپی ارکان پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس اسکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کیلئے موجودہ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے جس پر یورپی ارکان پارلیمنٹ نے2027 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پرفیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے، توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔
مزیدخبریں