ورلڈ کپ 2023:پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی

06:13 PM, 6 Oct, 2023

احمد علی
حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی ہے۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیدرلینڈز کو 287 رنز کا ہدف دیا تھا ، ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم صرف 205 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیدر لینڈز کی جانب سے بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستانی بالر میں حارث رؤف 3،حسن علی 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، محمد نواز، افتخار احمد اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹر فخر زمان ، امام الحق نے کیا ۔لیکن پاکستان کی پہلی تین وکٹیں جلد گر گئیں۔ فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔ سعود شکیل نے شاندار اننگز کھیلی اور 68 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد افتخار 9 ، شاداب خان 32 اور محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسن علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔حارث رؤف 16 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈیلیڈے نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایکرمین نے 2 ،آریان دت،لوگن وین بیک اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں