علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، خواجہ آصف

11:01 AM, 6 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، اس نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، اس نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی پی ٹی آئی والوں سے یہ بات پوچھے، ہر دفعہ وہ سب کچھ چھوڑ کر کے پی ہاؤس کیوں پہنچ جاتا ہے، جلسے والے دن بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں ’نئی اپڈیٹس‘ کے پی ہاؤس سے قریب دستیاب ہوتی ہیں،اس لیے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ آسانی سے ہوجاتا ہے، چند گھنٹے غائب ہونا پڑتا ہے، گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے۔

مزیدخبریں