حکمرانوں کو خبردار کیاتھا عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جائے:محمود اچکزئی

11:46 AM, 6 Oct, 2024

ویب ڈیسک: تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا۔عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کب تک جاری رہےگا؟پی ٹی آئی  نے بتا دیا

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللّٰہ میں پُرامن احتجاج ہو گا۔

مزیدخبریں