عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی رکھ لیا

03:17 PM, 6 Oct, 2024

ویب ڈیسک: مقبول پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری کرن اشفاق اور اُن کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو سنائی۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہنے کے لیے 9 مہینے انتظار کیا ہے۔

کرن اشفاق نے بیٹی کی تاریخ پیدائش اور نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں گزشتہ روز 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ” خدیجہ علی“ رکھا ہے۔

کرن اشفاق اور ان کے دوسرے شوہر حمزہ علی نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شئیر کی ہیں جن میں ان کی بیٹی کی معمولی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے اداکار و میزبان عمران اشرف کی ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی ہوئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام روحان ہے، بعد ازاں تنازعات کے باعث سال 2022 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023ء میں کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور وکیل حمزہ علی چوہدری سے دوسری کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں