پی آئی اے نے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کیلئے بڑا اعلان کردیا

05:33 PM, 6 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے ٹورنٹو کے لیے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے   ٹورنٹو کے لیے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کے مطابق ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت مسافر 15 اکتوبر تک بک کروا سکیں گے اور یہ ٹکٹیں 20 دسمبر 2024 تک سفر کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے پی آئی اے    کا کہنا ہے کہ  یہ اقدام مسافروں کے لیے خوش آئند ہے، جس سے انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سفری سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں