آیت اللہ خامہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے والے جنرل کو اعلی ترین عسکری اعزاز سے نواز دیا

06:31 PM, 6 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   آیت اللہ سید علی خامنہ ای  نے اسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نواز دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے سربراہ امیر علی حاجی زادے کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزازنشان فتح‘ سے نوازا۔یہ اعزاز  کسی عسکری کامیابی پر دیا جانے والا ایران کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔

اس کا آغاز 1980 کی دہائی کی ایران عراق جنگ کے بعد ہوا، اور اب تک  نشان  فتح  چند ہی لوگوں کو دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  ایران نے اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے ۔  ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ تھا کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

شروعات میں  اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعدازاں اسرائیلی فوج نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کی اور کہا تھا کہ  ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے۔جس کے نتیجے میں  فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں