ڈی چوک کی بجائے کے پی ہاؤس کیوں گئے؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا

10:41 PM, 6 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر منظر عام پر آہی گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے منظرعام پر آتے ہی راز سے پردہ اٹھا دیا اور بتایا کہ 24 گھنٹے سے کہاں تھے،علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھیں، میں ساری رات وہیں تھا انہیں نہیں ملا۔کل اسلام آباد پولیس نےکے پی ہاؤ س پر دھاوا بولا، شیلنگ کی اور  توڑ پھوڑ کی۔

علی امین گنڈا پور نےپی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کے لئے ڈی چوک جانے کے بجائے خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتائی، اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم خیبرپختونخوا ہاوس اس لئے گئے کیونکہ لوگ ڈھائی روز سے تھکے ہوئے تھے اس لئے کہا کہ پہلے چائے پیتے ہیں پھر عمران خان سے ملاقات کرینگے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھیں ۔

مزیدخبریں