کورونا سے مزید 57 مریض انتقال کرگئے
04:27 AM, 6 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی شاندار سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی ہوئی اور یہ سوا چھ فیصد کے قریب رہ گئی جبکہ کورونا سے مزید 57 مریض انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57ہزار 131ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر مزید 3ہزار 613افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا، ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح مزید کم ہو کر 6.32فیصد رہ گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 100 مریضوں کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے ایسے مریض جن کی حالت خطرے میں ہے ان کی تعداد 5ہزار 606ہو گئی ہے، اس وقت تک ایک کروڑ 81لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں 26 ہزار 232مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔