پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی وطن پہنچ گئے

06:08 AM, 6 Sep, 2021

اویس
لاہور( پبلک نیوز) پیرالمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والےکھلاڑی حیدر علی وطن پہنچ گئے، لاہور ایئر پورٹ پر عوام کی ایک کثیر تعداد ، اہل خانہ، اور دیگر سپورٹس تنظیموں کی جانب سے شاندار استقبال ، حیدر علی کو واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ حیدر علی لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے تو پاکستانی عوام کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرالمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی والدین اور اہل وطن کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، ملازمت، سرپرستی اور سہولیات فراہم کرنے پر واپڈا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش ہوگی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے کامیابیوں کا تسلسل اسی طرح جاری رہے۔
مزیدخبریں