بد قسمتی سے ہم اوورسیز پاکستانیوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے
06:43 AM, 6 Sep, 2021
نتھیا گلی( پبلک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نے شوکت خانم کے لیے بہت سے فنڈز دیے،بد قسمتی سے ہم اتنے بڑے اثاثے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے،اوورسیزپاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے،اس وقت ملک کی دولت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی برآمدات بڑھانے کی طرف توجہ ہی نہیں دی،ہم بہت کچھ برآمد کرسکتے ہیں پر کبھی کوشش ہی نہیں کی،اوورسیز ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تو ڈالرزمیں اضافہ ہوگا،جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو خوشحال نہیں ہوسکتا،قانون کی بالادستی ہوگی تو اوورسیز آکرسرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں لوگ کیوں سرمایہ کاری کرتےہیں وہاں قانون کی بالادستی ہے،پاکستان میں سیاحت سے بہت سے مواقع موجود ہیں،کے پی میں حکومت بنانے کے بعد سیاحت کے فروغ پر کام کیا،پاکستان میں سب سے زیادہ غربت میں کمی کے پی میں ہوئی،سیاحت بڑھنے سے ملک میں ملکی دولت میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں27لاکھ سیاح کے پی آئے،ہوٹلز بننے سے سیاحت میں اضافہ ہوگا،اگلے فیز میں بڑے ہوٹلز تعمیر کیے جائیں گے،پختونخوا اور گلگت میں ہوٹلزکےلیے سستی لیزپر زمین دیں گے،سیاحت پر صحیح معنوں پر توجہ دی گئی تو بیرون ملک قرضہ اتارسکتے ہیں۔