پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،6 ستمبر 2021
07:21 AM, 6 Sep, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نے شوکت خانم کے لیے بہت سے فنڈز دیے،بد قسمتی سے ہم اتنے بڑے اثاثے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے،اوورسیزپاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے،اس وقت ملک کی دولت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ شہیدوں،غازیوں اور ان سے جڑے ہر رشتے کو سلام ۔۔ ملک بھر میں یوم دفاع اور یوم شہداء آج ملی جوش وجذبے سے منایاجارہا ہے،6ستمبر1965 کو قوم کے جانثار ثبوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، آج کے دن پاکستان کی بہادر افواج نے مکار دشمن کی تمام چالوں کو ناکام بنایا، بزدل دشمنوں کو ارض پاک پر ناپاک ارادوں سے گھسنے پر تاریخی سبق سکھایا، قوم کا شہدا کی عظمت کو خراج عقیدت یوم دفاع کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے، ائیرمارشل قیصرخان جنجوعہ نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،ملک وقوم کی سلامتی کی دعائیں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، نیول چیف نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا صدر عارف علوی کاقوم کے بہادر سپوتوں،ماؤں اور بیٹیوں کو سلام، یوم دفاع پر پیغام میں کہا کہ پاک فوج نے جرات و بہادری کی نئی داستان رقم کی،بری،بحری اور فضائی افواج نے قوم کی مدد سے دشمن کو شکست فاش دی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 6 ستمبرہمیں شہدا اور غازیوں کوخراج تحسین پیش کرنےکاموقع فراہم کرتا ہے،زندہ قومیں آزمائش سےگزرکر مزید مضبوط ہوتی ہیں ،پاک فوج کےجوان جس بےخوفی سےلڑے، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج اور پوری قوم نے مل کر دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا،کہتے ہیں دنیا نے دیکھا کہ 3 گنا بڑی فوج کو پاکستانی افواج نے ناکوں چنے چبوا دیئے