انجلینا جولی نے آخر کار بریڈ پٹ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

10:09 AM, 6 Sep, 2021

اویس
ہالی ووڈ( ویب ڈیسک ) انجلینا جولی نے آخر کار اپنے سابقہ شوہر بریڈ پٹ سے علیحدگی کی وجہ بتا ہی دی ، اس بار بھی بدنام زمانہ ہاروی وائن سٹائن کا نام سننے میں آرہا ہے جب انجلینا نے یہ الزام لگایا ہے کہ ان کے سابقہ شوہر نے ان کے منع کرنے کے باوجود ہاروی کی فلم میں کام کیا اور یہ جا ننے کے باوجود کہ یہ وہی ا نسان ہے جس نے انجلینا کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ https://twitter.com/PopBase/status/1434334359402680320 دی گارڈین ویک اینڈ میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہالی ووڈ کی سٹار اداکارہ انجیلنا جولی نے آخر کار وہ وجہ بتا دی ہے جس کی وجہ سے ان کی بریڈ پیٹ سے علیحدگی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے سابقہ شوہر ( بریڈ پیٹ) نے اسی پروڈیوسر کی فلم میں اداکاری کرنے کیلئے حامی بھری جس نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا اور بریڈ پٹ کو بھی معلوم تھا کہ یہ وہی انسان ہے جس نے ایسی حرکت کی تھی، جب بریڈ نے 2009 میں انگلورئیس باسٹرڈ میں اداکاری کی تو میرا اس موضوع پر اپنے سابقہ کے ساتھ شدید جھگڑا ہوا تھا۔ https://twitter.com/bestofajolie/status/1433583300740780035 انہوں نے کہا کہ بریڈ پٹ نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ انہوں نے 2012 میں ہاروی وائن سٹائن سے دوبارہ رابطہ کیا اور انہیں عندیہ دیا کہ وہ فلم "Killing Them Softly" کی تیاریاں کریں اور وہ اس فلم میں کام کرنے پر تیار ہیں۔ انجلینا جولی نے کہا کہ ہاروی وائن سٹائن کی طرف سے مجھے فلم ”دی ایوی ایٹر“ میں اداکاری کے لیے کہا گیا مگرمیں نے انکار کر دیا جس پر مجھے یہ دلیل دی گئی کہ آپ فلم میں کام نہیں کر رہی جبکہ آپ کے شوہر بریڈ پٹ تو پراجیکٹس میں مسلسل اداکاری کر رہے ہیں جو ہاروی کی کمپنی کی طرف سے پروڈیوس کی جا رہی ہیں۔ https://twitter.com/PopFactions/status/1434149008168128516 یاد رہے کہ انجیلنا جولی اس سے قبل پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا چکی ہیں کہ انہوں نے 1998 میں انہیں فلم Playing by Heart کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا تھا۔
مزیدخبریں