ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

11:07 AM, 6 Sep, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک ) ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ، پندرہ رکنی سکواڈ میں آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی ، یہی قومی سکواڈ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹیم میں آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، چار آلراؤنڈرز اور چار فاسٹ باؤلرز شامل کئے گئے ہیں۔ https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1434766501035356160 یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی، اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں جبکہ اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1434774916256129025 اس کے علاوہ محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
مزیدخبریں