لندن(پبلک نیوز) دی مرر کے مطابق ایک شخص ہزاروں خرچ کرکے لڑکیوں کی گندی جرابیں خریدتا ہے، اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ گندی جرابوں کے بارے میں لوگوں کا رویہ تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
دی مرر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کے لیے گندے اور بدبودار موزے خریدنے پر ماہانہ 200 یورو یا تقریبا 39,655روپے خرچ کرتا ہے۔ اسے لوگوں کے گندے پاؤں اور موزے پسند ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ اس کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک ہے اور وہ دوسروں کی طرح ایک عام انسان ہے۔
اس شخص نے کہا کہ وہ بدبو دار جرابوں اور گندے پاؤں کی طرف سے لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ لوگوں کو اس کی خوشبو پسند نہیں لیکن وہ اسے بہت پسند کرتا ہے. اس شخص نے بتایا کہ وہ لڑکیوں کے گندی موزے خریدنے کے لیے آن لائن ڈھونڈتا ہے اور ان سے رابطہ کرتا ہے۔ جرابوں کے علاوہ ، وہ بہت سی دوسری چیزیں بھی خریدتا ہے۔