ملک میں کوئلے کی ترسیل رک گئی

11:30 AM, 6 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہڑتال کے باعث ملک میں کوئلے کی ترسیل رک گئی۔ ملک میں درآمدی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس اور سیمنٹ پلانٹس کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ۔ درآمدی کوئلے کے واحد ٹرمینل کی انتظامیہ کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج اور شدید نعرے بازی۔ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث کوئلے پر چلنے والی صنعتوں کو مشکلا ت پیش آنے کا خدشہ ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 3 دن گزرنے کے باوجود ٹرمینل انتظامیہ نے رابطہ نہیں کیا۔ مطالبات کی منظوری تک پر امن احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔
مزیدخبریں