’انجینئرنگ وہ پیشہ ہے جو قوموں کی تعمیر کرتا ہے‘

12:00 PM, 6 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ وہ پیشہ ہے جو قوموں کی تعمیر کرتا ہے۔ انجینئرز کی محنت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی نو منتخب گورننگ باڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز اور انڈسٹری کو اپس میں رابطہ قائم کرنا ہوگا۔ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق انجینئرز پیدا کرنے ہوں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستانی انجینئرز نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل معذور طلباء کی حوصلہ افزائی کرے۔ خواتین کو بھی انجنیئر کے شعبے میں نوکریاں دی جائے۔ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا کہ افغان مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالر خرچ کر نے کے بعد امریکا کو سمجھ آیا کہ افغان مسئلہ طاقت سےحل نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں