بھارتی ٹی وی نے ویڈیو گیم کلپ کو پاک فضائیہ کا پنجشیر پر حملہ بنا دیا

12:30 PM, 6 Sep, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: بھارتی ٹی وی نے ویڈیو گیم کلپ کو پاک فضائیہ کا پنجشیر پر حملہ بنا دیا۔ ریپبلک ٹی وی اور ہندی نیوز چینل زی ہندوستان نے ویڈیو گیم ارما -3 کی ویڈیو چینل پر چلا دی جس میں وادی پنجشیر میں مزاحمتی جنگجوؤں اور طالبان کے مابین جاری فوجی تصادم کو دکھایا ہے۔ ویڈیو میں پاکستانی فضائیہ کو طالبان مخالف جنگجوؤں پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ چینل پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں کہا گیا کہ یہ ہستی ٹی وی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں وادی پنجشیر میں مزاحمتی جنگجوؤں کے خلاف پاکستانی ڈرون کے فضائی حملے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 15 اگست کو کابل طالبان کے قبضہ کے بعد کئی طالبان مخالف جنگجو احمد مسعود کی قیادت میں وادی پنجشیر میں جمع ہوئے اور طالبان کے خلاف لڑائی اعلان کیا۔ خیال رہے کہ طالبان نے وادی پنجشیر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ جس پر کئی بھارتی خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی فوج خاص طور پر اس کی فضائیہ پنجشیر میں مزاحمتی جنگجوؤں کے خلاف طالبان کی مدد کر رہی ہے۔ یہ ویڈیو اسی پس منظر میں نشر کی گئی۔ ریپبلک ٹی وی نے اس ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شائع کیا کہ " پاک فوج پنجشیر میں شمالی اتحاد کے خلاف طالبان کی حمایت کر رہی ہے"۔ نشریات کے دوران اینکر کو اس دعوے کو دہراتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ فوٹیج میں پنجشیر میں فضائی حملے دکھایا جا رہے ہیں۔ اسی ویڈیو کو پہلے ہستی ٹی وی نے پوسٹ کیا تھا۔ اس نے اس ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا تھا جس کا ترجمہ کرتے ہوئے لکھا گیا "ایک ویڈیو جو ہمیں ابھی ابھی پنجشیر سے موصول ہوئی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک پاکستانی فوجی ہوائی جہاز پنجشیر کے اوپر اڑ رہا ہے۔ ابھی تک سرکاری ذرائع نے اس ویڈیو کی منظوری نہیں دی ہے۔" زی ہندوستان نے بھی اسی ویڈیو کو نشر کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے پاکستان کو پنجشیر وادی پر بمباری کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ اس ویڈیو کا بھانڈہ فاران جعفری نے پھوڑا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ایک ویڈیو گیم کی ہے اور فی الحال مزاحمتی حامی اکاؤنٹس اس دعوے کے ثبوت کے طور پر شیئر کر رہے ہیں کہ پاکستانی ڈرون پنجشیر پر حملہ کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں