کورونا مریض بڑھنے پر پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ

01:00 PM, 6 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پمز اسپتال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ، ڈاکٹرز نرسز سمیت طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7 مریض دم توڑ گئے۔ ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 11 کورونا کے مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں جبکہ مختلف وارڈز میں کورونا کے 150 مریض داخل کیے گئے۔ ترجمان پمز کے مطابق کورونا کے مریضوں کے بڑھتے رش کی وجہ سے مزید وارڈز قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی اور حیدرآباد میں ماسک پہننے کو یقنی بنائے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد کو مراسلہ بھیج دیا۔ جس میں شاپس، مارکیٹ، بازار ریسٹورنٹ، ہوٹلز، پبلک پارکس اور تعلیمی اداروں میں ماسک پہننے کو یقنی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
مزیدخبریں