رحیم یار خان: تیز رفتار ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر، خواتین بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

01:30 PM, 6 Sep, 2021

شازیہ بشیر
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) قومی شاہراہ پر میانوالی قریشیاں کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر، حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیشنل ہائے وے پر پر میانوالی قریشیاں کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت تین افراد دم توڑ گئے جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری اور ٹرالر کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور کی غفلت تین زندگیوں کے چراغ گل کر گئی۔ خیال رہے کہ روڈ ایکسیڈنٹس معمول بن چکے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر متعدد حادثات ہو رہے ہیں جن کا سد باب کرنا مقتدر حلقوں کی ذمہ داری ہے۔
مزیدخبریں