دریاؤں اور آبی ذخیروں میں کتنا پانی رہ گیا
01:32 PM, 6 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے واپڈا کی جانب سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 95 ہزار200 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 70ہزارکیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد12ہزار300کیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1لاکھ 64 ہزارکیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار500 کیوسک اور اخراج 5ہزار کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 13 ہزار200کیوسک اور اخراج 13 ہزار200کیوسک ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 52لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 39لاکھ 74ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 115 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 93لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔