فیصل آباد:سول ہسپتال سے سولر پلیٹس چوری، لاہور: منشیات فروش خاتون گرفتار
02:00 PM, 6 Sep, 2021
فیصل آباد/لاہور ( پبلک نیوز) سول ہسپتال سے لاکھوں روپے کی سولر پلیٹس چوری، دوران سیشن عدالت سیکورٹی ٹیم نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایمرجنسی وارڈ سمیت ہسپتال کو شمسی توانائی پر شفٹ کرنا تھا۔ ہفتہ کی رات نا معلوم افراد ڈبوں سے پلیٹیں نکال کر لے گئے۔ ہسپتال سے پہلے بھی لاکھوں روپے کی ائیرکنڈیشنرز کی کاپر کی تاریں چوری ہو چکی ہیں۔ ادھر لاہور سیشن عدالت سیکورٹی ٹیم کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران سیشن عدالت سیکورٹی ٹیم نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ فرزانہ بی بی سے 70گرام افیون برآمد ہوئی۔ فرزانہ بی بی افیون لے کر سیشن عدالت آئی۔ ملزمہ دیگر ملزمان کو افیون فراہم کرنے آئی تھی۔ خاتون کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔