جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب
03:17 PM, 6 Sep, 2021
پبلک نیوز: جی ایچ کیوراولپنڈی میں یوم دفاع اورشہداکی تقریب، صدرمملکت عارف علوی کی تقریب میں شرکت، شہداکےلواحقین، غازیوں، حاضرسروس، ریٹائرڈعسکری حکام اورجوانوں کی شرکت۔ وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر علی زیدی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، فرخ حبیب، وزیر قانون فروغ نسیم بھی تقریب میں شریک ہیں۔ تینوں مسلح افواج کےسربراہان تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تقریب میں موجود ہیں۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی تقریب میں شریک ہیں۔