مغربی افریقی ملک گنی کی فوج نے صدر کو گرفتار کرکے آئین معطل کر دیا

03:31 PM, 6 Sep, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: مغربی افریقہ میں واقعہ ملک گنی کی فوج نے صدر کو گرفتار کرتے ہوئے ملکی آئین کو معطل کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گنی میں فوجی بغاوت سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں۔ اس حوالے سے فوجی سربراہ نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے کہ ملکی صدر ایلفا کونڈے اب زیر حراست ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر سامنے آنے والے فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ ملک میں موجود حکومت کو ختم کرتے ہوئے گنی کا آئین معطل کر دیا گیا ہے جبکہ زمینی اور فضائی راستے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے گنی کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ صدارتی محل پر کیا جانے والے حملہ سپیشل فورسز کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد فورسز امن و امان کی صورتحال کو بحال کروانے میں مصروف ہیں۔
مزیدخبریں