آرمی چیف کی سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیے، اس میں کیا غلط بات تھی؟

03:59 PM, 6 Sep, 2022

احمد علی
سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی کوشش ہے سب سے بڑی جماعت کو فوج، عدلیہ کے ساتھ لڑایا جائے، فوج بھی میری، ملک بھی میرا،فوج آزاد ہو گی تو ہم مضبوط ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے پرسوں کہا تھا آرمی چیف کی سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیے، مجھے بتاؤ جو خیر خواہ ہوتا ہے وہ یہی کہے گا میرٹ پر سلیکشن کرو، اس میں کیا غلط بات تھی؟ میں نے کہا تھا نوازشریف، زرداری دو ڈاکوہے ان کو پاکستان کا آرمی چیف سلیکٹ نہیں کرنا چاہیے، نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اربوں کی پراپرٹی پکڑی گئی، کیا ایک چور، بھگوڑے، مفرور کو پاکستان کا آرمی چیف سلیکٹ کرنا چاہیے؟ عمران خان نے کہا کہ ہم جو تنقید بھی کرتے ہیں تو تعمیری تنقید کرتے ہیں، ہماری حکومت کے خاتمے کی وجہ مہنگائی نہیں تھی، بلکہ یہ این آر او لینا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے اربوں روپے معاف کرائے۔ انہوں نے کہا یہ دو چور آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، ہم ان کویہ حق نہیں دیں گے، جن کے پیسے باہرپڑے ہیں کیا ان کوپاکستان کا آرمی چیف لگانا چاہیے؟
مزیدخبریں