ایشیا کپ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

09:59 PM, 6 Sep, 2023

احمد علی
لاہور: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 20 ، کپتان بابر اعظم 17 اور اوپنر امام الحق 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 63 جبکہ سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ قبل ازیں بنگلادیش کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 ، حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہین آفریدی ، فہیم اشرف اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں