6 ستمبر کی شام پاک فضائیہ کے شیر دل سکواڈرن کے نام

10:12 AM, 6 Sep, 2024

ویب ڈیسک: 6 ستمبر کی شام کو پاک فضائیہ کے شیر دل سکواڈرن کے نام کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر 1965ء کی شام پاک فضائیہ بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی، پاک فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 19 نے صرف 23 منٹ میں بھارتی فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 23 کو خاکستر کر ڈالا۔

پشاور ایئر بیس سے 257 کلومیٹر دور پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ بہت بڑا چیلنج تھا، شام ساڑھے پانچ بجے حملہ شروع ہوا، چھ بجے پٹھانکوٹ ایئربیس راکھ کا ڈھیر تھی، فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے رن وے پر کھڑے سات مگ 21 سمیت 13 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر ڈالے۔

پاک فضائیہ نے بغیر کسی نقصان کے پٹھانکوٹ ایئر بیس کو پوری جنگ کی مدت کے لئے ناکارہ بھی بنا دیا، برق رفتار حملے کی وجہ سے کوئی بھارتی جنگی جہاز اڑنے بھی نہ پایا۔

بھارتی ایئر مارشل راگھوندرن نے بتایا کہ بھارتی پائلٹ جہاز اڑانے کے بجائے پاک فضائیہ کے حملے سے چھپتے رہے، حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ ہمیں خندقوں میں چھپ کر جان بچانی پڑی، پاک فضائیہ کے طیارے شدید اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے باوجود بلا خوف و خطر ہمارے پرخچے اڑاتے رہے۔

مزیدخبریں