وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو راہداری ضمانت ملنے کا تحریری حکم

10:17 AM, 6 Sep, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو راہداری ضمانت ملنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق تحریری حکم نامہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں، درخواست گزار کو نامعلوم مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست میں استدعا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں نامعلوم مقدمات میں نامزد کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا حق ہے کہ ان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف درج تمام مقدمات بے بنیاد ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہے کہ علی امین کو گرفتار کیا جائے گا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق کسی بھی شہری کو گرفتار کرنے سے قبل انہیں آگاہ کرنا لازمی ہوتا ہے، درخواست گزار کو پہلے کئی متعلقہ عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔ 

مزیدخبریں