ویب ڈیسک: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد رواں سال پولیو کا سترواں کیس سامنے آیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان قومی ادارہ صحت کے مطابق یونین کونسل 4 سے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ بلوچستان سے12،سندھ سے3اورپنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا۔