ویب ڈیسک:لاہور کینال روڈ پر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناہے کہ لاہور پولیس نے مقتول کے گھر سے لیکر کینال تک گاڑی کے ساتھ آنے والی مشتبہ موٹرسائیکلوں کو شارٹ لسٹ کرلیا،ہما بلاک سے گاڑی کے پیچھے اور ساتھ مسلسل آنے والی 5 موٹرسائیکلیں ہیں،پانچ مشتبہ موٹرسائیکلوں میں کچھ 125 ہیں اور کچھ دوسری موٹرسائیکلز ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ موٹرسائیکلز چلانے والے تمام افراد نے ہیلمٹ پہن رکھے ہیں،ان مشتبہ موٹرسائیکلز کی تصاویر اور ویڈیوز تمام تفتیشی ٹیموں کے حوالے کردی گئی ہیں،ان مشتبہ موٹرسائیکلز کا ریکارڈ حاصل کر رہےہیں۔