چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان 

03:33 PM, 6 Sep, 2024

محمد شکیل خان

پبلک نیوز : ( محمد شکیل خان) چیمپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بور ڈ نے   چیمپئنز ون ڈے کپ  کے لئے کپتانوں اور عارضی اسکواڈز کا بھی  اعلان کر دیا ہے،  پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقررکیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی لائنز کی قیادت کریں گے۔ پینتھرز کی قیادت شاداب خان ،محمد حارث اسٹالینز جبکہ محمد رضوان وولوز کی قیادت کریں گے۔بابر اعظم  اس ٹورنامنٹ میں  اسٹالینز کی  جانب سےبطور کھلاڑی کھیلیں گے۔ کپتانوں کا تقرر پانچ ٹیموں کے  مینٹور  نے کیا: مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہیں۔
ہر ٹیم میں موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔۔ ڈولفنز میں سینٹرل کنٹریکٹ کےسعود شکیل، فہیم اشرف اور سرفراز احمد۔لائنز کی ٹیم میں عبداللہ شفیق، عامر جمال، امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی، پینتھرز کی ٹیم میں صائم ایوب، شاداب خان اور اسامہ میر، اسٹالینز میں ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حارث، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اور  وولوز کی ٹیم میں فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور شاہنواز دہانی کھیلیں گے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا

مزیدخبریں