ویب ڈیسک: انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کی پولیس کا جمعے کو کہنا ہے کہ ریاست کے شہر اجین میں ایک خاتون کو شراب پلا کر سڑک پر ان کا ریپ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ کچھ راہگیر ریپ کے اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک والی ویڈیو میں اجین کے علاقے اگرنکہ میں ایک شخص کو کچرا چننے والی ایک خاتون کو شراب پلانے کے بعد ان کا ریپ کرتے دیکھا گیا۔
علاقے کے سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سی ایس پی) اوم پرکاش مشرا نے بتایا کہ ریپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی اطلاع ملی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا,’یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب خاتون سے شادی کا وعدہ کرنے والے شخص نے خاتون کو شراب پلائی اور پھر ان کا ریپ کیا۔‘
سی ایس پی مشرا کے مطابق ’ملزم نے خاتون کو ریپ کے بارے میں بات کرنے کے خلاف دھمکی بھی دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔‘
اوم پرکاش کے مطابق’ملزم لوکیش نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ کیا,انہیں شراب پلائی اور پھر ان کا ریپ کیا جبکہ وہاں سے گزرنے والے کچھ لوگ جرم روکنے کے بجائے اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔‘
ایس پی اوم پرکاش مشرا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ’جب متاثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی تو ملزم لوکیش کو گرفتار کر لیا گیا۔‘
اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس کے لیڈر جیتو پٹواری نے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کہ یہ واقعہ اجین میں قانون کے مکمل خاتمے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔