’’پاکستانی عوام ملک کو غلط سمت جاتا دیکھ رہے ہیں‘‘
05:02 AM, 7 Apr, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز)41 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں پاکستانی کی معاشی صورتحال میں بہتری ممکن نہیں ہے ٗ جبکہ 27 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ آنیوالے چھ ماہ میں ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گیریسرچ کمپنی ایپسوس کے تازہ ترین سروےکے مطابق 73 پاکستانیوں کا خیال ہےکہ ملکی سمت غلط ہے اور پاکستان ترقی کی طرف سفر نہیں کر رہا ہے ٗ جبکہ 27فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملک درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔70 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ موجودہ ملکی حالات پریشان کن ہیں ٗ 64 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کا غیر اطمینان بخش قرار دیا ٗ جبکہ 36 فیصد کا خیال ہے کہ ملکی معاشی صورتحال مطمئن بخش ہے۔جب پاکستانی عوام نے یہ سوال پوچھا گیا کہ پاکستان میں معاشی صورتحال کیسی ہے تو 62 فیصد نے واضح موقف اختیار نہیں کیا جبکہ 27 فیصد نے واضح طور پر کہا کہ ملک کی معیشت اس وقت کمزور ہے ۔جبکہ 11فیصد نے اسے مضبوط قرار دیا۔