پی آئی اے نے صدر پالپا کو معطل کر دیا

06:05 AM, 7 Apr, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی ایئر لائن نے پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو معطل کر دیا ہے اور پرواز اڑانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پالپا صدر نے پائلٹوں کو خط لکھا جس کے انھوں نے پالپا ممبرز میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے کیپٹن سلمان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پالپا سیکرٹری جنرل عمران ناریجو بھی گزشتہ تین مہینوں سے معطل ہیں۔ علاوہ ازیں نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکرٹری پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی معطلی کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے عہدیداروں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
مزیدخبریں