قومی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھی پری کی آمد
06:08 AM, 7 Apr, 2021
ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں صف اول کے کھلاڑی اور باؤلر حسن علی کے گھر رحمت آ گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے اپنے آفیشل ہینڈل کے ذریعہ خوشخبری سنائی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ہمیں اللہ پاک نے بیٹی سے نوازا ہے۔ ہم اپنی شاہ زادی کو خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انھوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی اپیل کی۔ یاد رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی نے بھارتی سمیعہ آرزو سے شادی کی تھی۔