ملکہ حسن 2021 کو تاج پہنا کر فوری واپس اتار لیا گیا

06:24 AM, 7 Apr, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: مسز سری لنکا 2021 پشپیکا ڈی سلوا کو فاتح قرار دیتے ہوئے تاج پہنایا گیا جو کچھ دیر بعد واپسی لے لیا گیا۔ یہ سارا واقعہ سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست چل رہا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کولمبو میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں صرف شادی شدہ خواتین شامل ہو سکتی ہیں۔ پشپیکا پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں لہذا وہ تاج کی حق دار نہیں۔اس الزام کو بنیاد بنا کر 2019 کی ملکہ حسن کیرولین نے تاج رنر اپ کو سونپ دیا۔ جس کے بعد اتنے بڑے ایونٹ میں بد مزگی پیدا ہو گئی۔ پشپیکا تاج اتارے جانے پر ناراض ہو کر سٹیج سے واپسی چلی گئیں۔ اس دوران ان کو سر پہ چوٹ بھی آئی۔بعد ازاں انھوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں واضح کیا کہ میں شوہر سے صرف علیحدہ ہوئی ہوں، ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔ علیحدگی اور طلاق دو الگ الگ معاملات ہیں۔وضاحت کے بعد مقابلہ حسن کی انتظامیہ کی جانب سے چھان بین کی گئی جس میں پشپیکا سچی ثابت ہوئیں۔ منتظمین نے معذرت کرتے ہوئے ڈی سلوا کو دوبارہ تاج سونپ دیا۔
مزیدخبریں