بختاور بھٹو زرداری کورونا کا شکار ہو گئیں

06:33 AM, 7 Apr, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری کی صاحبزادی بختاور بھٹوزرادری کا کورونا واٸرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر کی صاحبزادی نے ٹویٹ پیغام جاری کیا ہے جس میں اطلاع دی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ بختاور بھٹو زرداری نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے اور ساتھ کہا ہے کہ ماسک لازم استعمال کریں۔ انھوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ویکسین لازمی لگوانے جائیں۔
مزیدخبریں