سرکاری افسران کی مانیٹرنگ کیلئے ن لیگ سیکرٹریٹ میں سیل قائم
07:04 AM, 7 Apr, 2021
لاہور (پبلک نیوز) سرکاری افسران ہو جائیں تیار، اب حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن مانیٹرنگ کریں گی۔جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ ن نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کون افسر کیا کرتا ہے شاہ سے بڑھ کر شاہ کا وفادار کون ہے کوائف اکھٹے کئے جائیں گے۔ پنجاب بھر کے افسران کی ورکنگ رپورٹ کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ کمیٹیاں ہفتہ وار رپورٹ مانیٹرنگ سیل کو بھجے گی۔