کشمور: واپڈا کالونی گڈو میں گھروں کے قریب درختوں کو آگ لگ گئی
08:14 AM, 7 Apr, 2021
کشمور (پبلک نیوز) واپڈا کالونی گڈو میں گھروں کے قریب درختوں کو اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔تفصیلات کے مطابق آگ نے قریبی گھاس اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گڈو تھرمل پاور سٹیشن کی فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچ گئی۔رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے فوری طور پر آگ کو قابو کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔