پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،07 اپریل2021
10:28 AM, 7 Apr, 2021
کرونا وبا ایک روز میں مزید 102 جانیں نگل گئی، اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی، فعال کیسز کی تعداد 64 ہزار 373 ہو گئی، 3 ہزار 769 کی حالت تشویشناک۔۔۔کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند، نویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے 19 اپریل سے ایس او پیز کے تحت کھلیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی میڈیا بریفنگ، نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز کی آن لائن کلاسز ہوں گی۔۔ پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز عیدالفطر تک بند رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا ٹویٹ،، متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز 19 اپریل سے ہفتے میں دو روز کے لیے بحال ہوں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گےاے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، امیر حیدر ہوتی کہتے ہیں ذاتی ایجنڈے کے لیے کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے، کہا پی ڈی ایم کب سے واحد جماعت بن گئی؟؟ اے این پی کے کسی فرد کو شوکاز نوٹس صرف اسفندیار ولی ہی دے سکتے ہیں، امیر حیدر ہوتی نے کہا لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کو ساتھ دیکھ سکتے ہیں تو پھر کچھ بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔