پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،07 اپریل، 2021

10:38 AM, 7 Apr, 2021

حسان عبداللہ
اگر آپ کا نعرہ احتساب کا ہے تو پھر یہ نہیں ہوسکتا کہ دوسروں کا احتساب کریں اور اپنوں کا نہیں، شہزاد اکبر کہتے ہیں کسی گروہ یا ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، جے ڈبلیو ڈی منی لانڈرنگ کا معاملہ 7،8 ارب روپے کا ہے، چینی مافیا کےخلاف 10 ایف آر درج ہوچکی ہیں، 13 شوگرملز انڈر انویسٹی گیشن ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا منافع خور ٹولے کو قانون کے دائرے میں لانے کےلیے کوشاں ہیں۔جہانگیر ترین اپنی ہی جماعت پر برس پڑے، کہا میں تو دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو، وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، ظلم بڑھتا جارہا ہے، جو بھی انتقامی کارروائی کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اسے بےنقاب کیا جائے، افسوس کی بات ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، کہا ملک کی 80 شوگرملوں میں سے انہیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا۔عمران خان کے اردگرد بیٹھے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، راجہ ریاض کہتے ہیں جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکتے، وفاق اور پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنوائی، عمران خان کو کہوں گا اپنے بہترین دوست اور جانثار ساتھی کے خلاف ظلم بند کرائیں۔شریف خاندان کےلیے ایک اور مشکل، اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب کی دائر متفرق درخواستیں سماعت کےلیے مقرر، ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ سٹیل ملز سے متعلق ریفرنسز پر سماعت ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی کل نیب اپیلوں پر سماعت کریں گے۔این اے75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوں گے،15 مئی تک رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے گی، مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا۔
مزیدخبریں