13 شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

10:53 AM, 7 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) چینی کے سٹہ بازوں کی جانب سے سامنے آنے والے انکشافات کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مزید 13 شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جن شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہنزہ شوگر، اشرف شوگر، حسین شوگر ، سیون اسٹار شوگر شامل ہیں جبکہ دیگر میں شیخو شوگر، اتحاد شوگر، فاطمہ شوگر، کشمیر شوگر، میر پور شوگر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ النور شوگر، سورج شوگر، ایس جی ایم شوگر، سندھ باد شوگر ملز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اب تک 15 شوگر بروکرز سٹہ گروپس سٹہ گروپس سے متعلق بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 8 ملز مالکان کو نوٹسز بھجوائے گئے تاہم کوئی پیش نہ ہوا۔

مزیدخبریں