’’کسی گروہ یا ایک شخص‌کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا‘‘

10:55 AM, 7 Apr, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ اگر نعرہ احتساب اور رول آف لا کا ہے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ دوسروں کا احتساب کریں اور اپنا نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ سامنے رکھ کر اقدامات کیے، جے ڈبلیو بی کی ملکی چینی کی پیداوار میں 20 فیصد حصہ ہے، جے ڈبلیو ڈی کا منی لانڈرنگ کا معاملہ 7، 8 ارب کا ہے، شریف فیملی پر 25 ارب روپے کا منی لانڈرنگ کا کیس ہے،13 شوگر مل انڈر انویسٹی گیشن ہیں، چینی مافیا کے خلاف 10 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کسی گروہ یا کسی ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت چینی کی قیمت مقرر نہیں کرسکتی، چینی کی قیمت مقرر ہو گی تو کوئی ادارہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا، حکومت نے چینی کی 80 روپے ایکس مل پرائس مقرر کر دی، مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے چینی کی قیمت مقررکرنا ضروری ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا منافع خور ٹولے کو قانون کے دائرے میں لانے کےلیے کوشاں ہیں۔
مزیدخبریں