انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

11:11 AM, 7 Apr, 2021

حسان عبداللہ

کراچی (پبلک نیوز) ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 153.33 روپے سے کم ہو کر 153.18 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی مبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ انٹر بینک میں کاروباری کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 33 پیسے رہی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہو کر 153 روپے 70 پیسے ہو گئی تھی۔

اس متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی میں کئی عوامل کارفرما ہیں تاہم ایک بڑی وجہ ملک سے غیر ملکی کرنسی کے اخراج میں کمی کو قرار دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں