پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،07 اپریل 2021

11:45 AM, 7 Apr, 2021

شازیہ بشیر

جہانگیر ترین اپنی ہی جماعت پر برس پڑے، کہا میں تو دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو، وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، ظلم بڑھتا جارہا ہے، جو بھی انتقامی کارروائی کررہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اسے بےنقاب کیا جائے، افسوس کی بات ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، کہا ملک کی 80 شوگرملوں میں سے انہیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا

عمران خان کے اردگرد بیٹھے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، راجہ ریاض کہتے ہیں جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکتے، وفاق اور پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنوائی، عمران خان کو کہوں گا اپنے بہترین دوست اور جانثار ساتھی کے خلاف ظلم بند کرائیں

شریف خاندان کےلیے ایک اور مشکل، اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب کی دائر متفرق درخواستیں سماعت کےلیے مقرر، ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ سٹیل ملز سے متعلق ریفرنسز پر سماعت ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی کل نیب اپیلوں پر سماعت کریں گے

این اے75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوں گے،15 مئی تک رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے گی، مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا

انسداد دہشت گردی شعبے میں پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے، روسی وزیر خارجہ کہتے ہیں سیاسی مذاکرات سے ہی افغانستان کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے میں امن کےلیے مصالحتی کردار ادا کررہا ہے، روس سے اعتماد اور دوستی کا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں

مزیدخبریں