گوجرانوالہ:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ ان ایکشن

12:17 PM, 7 Apr, 2021

شازیہ بشیر

گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ ان ایکشن۔ نوشہرہ ورکاں میں 10 دوکانیں سیل۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ ایکشن میں آگئی اور نوشہرہ ورکاں میں 10 دوکانیں سیل کر دی گئیں۔

دھلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شادی ہال سیل کر دئیے اور جرمانہ بھی عائد کردیا کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرمحمد سہیل خواجہ کا کہنا تھا کہ شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

مزیدخبریں