ساہیوال: 2 موٹر سائیکلوں، ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ، دو خواتین جاں بحق

12:26 PM, 7 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ساہیوال (پبلک نیوز) 48 جی ڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں اوپر سے ٹریکٹر ٹرالی گزرگئی۔ حادثہ میں دو خواتین جاں بحق دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ حادثہ میں دو خواتین جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ نور شاہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

مزیدخبریں